ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر باضابطہ پابندی لگا دی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اس پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے کو فروغ دینے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اس تنظیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی ایم ملک کے امن و امان اور سکیورٹی کیلئے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے، اور اس پر پابندی 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی تھی اور انہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں