ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، ایک جاں بحق، 7 افراد زخمی

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک فرد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،3گاڑیاں اور 4موٹرسائیکل جل کر خاکستر ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں ہوا، دھماکے کی آواز کریم آباد،کلفٹن ، جمشید روڈاور ڈیفنس تک سنی گئی، دھماکا ہونے کے بعد آس پاس کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکا ہوتے ہی ریسکیو سمیت فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیوں ٹیموں نے ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں ایک رینجرز کا جوان بھی شامل ہے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں