ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر بمباری کا ایک سال:اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، ترکی صدر

us involved in the war crimes in Gaza

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان نے غزہ پر جنگ مسلط کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ترک صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینیوں پر بمباری اور حملوں کو ایک سال ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہ مظلوموں  کی نسل کشی اب بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ دیر سے یا جلدی، ہٹلر نیتن یاہو  اور اسرائیل کو فلسطین اور غزہ پر حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

صدر اِردوان کا کہنا تھا کہ جس طرح نازی جرمنی  کے ہٹلر کو انسانیت کے اتحاد نے جس طرح روکا تھا، اسی طرح اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے نیٹ ورک کو بھی روکا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ دنیا اسرائیلی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،  جس دنیا میں غزہ  میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا حساب کتاب نہ لیا جائے وہاں امن قائم ہونا مشکل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں