ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان

  اسلام آباد: چین کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بجلی کے منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزریراعظم کے دورہ کے موقع پر سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے ری پروفائلنگ کا امکان ہے اور اس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ڈیٹ ری پروفائلنگ کے ایم اویوز پر دستخط کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نےسی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے اور چینی وزیراعظم کے دورے میں ان قرضوں کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کابوجھ ایک ارب22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا اور ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔

چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر پاکستان کا پرائیویٹ پاورانفرا اسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم اویوز پر دستخط کریں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیٹ ری پروفائلنگ میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں