ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری: 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید

  غزہ :فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام پر  اسرائیلی فوج نے جارحانہ  حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، صیہونی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے میں مزید بمباری کرتے ہوئے رہائشی خیمہ بستی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں  5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیل فوج نے جبالیہ کیمپ کا محاصرہ  تاحال جاری رکھا ہواہے،جس کی وجہ سے کیمپ میں  غذائی قلت کا سامنا ہے، کیمپ کے اطراف میں قائم عارضی اسپتالوں میں طبی سامان نہ ہونے کے سبب شہداؤں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 43 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ مسلم ممالک سمیت عالمی ادارے صیہونی جارحیت کے خلاف پابندی لگانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں