ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آپریشنل مسائل: پی آئی اے کی 5 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

PIA will be privatized in two and a half months

لاہور: آپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور جدہ کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق 20 ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی ہے، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 جبکہ اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 368 اور 369 کو منسوخ کر دیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 831 بھی منسوخ ہو گئی۔

اس کے علاوہ جدہ اور استنبول سے کراچی کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی سے دبئی، استنبول، نجف اور دمشق کی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 کی روانگی میں بھی 2 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی سے مسقط کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 225 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکارہوگیء۔

کویت سٹی اور دمام سے لاہور کی پروازیں ایک سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی اور لاہور سے دبئی، جدہ، اسلام آباد اور استنبول کی پروازوں میں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

اسی طرح اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں