ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامشورو میں ٹریفک حادثہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

bus collided with trailer

جامشورو میں ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ بولاری ایئر بیس کے قریب پیش آیا، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی جانے والی کار کریش بیریئر سے ٹکرائی جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ حادثہ کار کا ٹائر نکل جانے کے باعث پیش آیا، کار بیریئر سے ٹکراکر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 2 خواتین سمیت 3 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والی کی شناخت 67 سالہ فرزانہ ، 22 سالہ عائشہ ، 17 سالہ مریم ، 8 سالہ زینب ، 50 سالہ یوسف اور 63 سالہ رستم کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تاہم موٹروے پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرا دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں