ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص: متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے بجائے گوداموں میں موجود

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والی شدید بارشوں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کے لیے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سامان بھیجا گیا تھا جو متاثرین میں تقسیم کرنے کے بجائے گوداموں میں موجود ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھیجے گئے سامان میں 800 ٹینٹ، 2000 مچھر دانیاں، 1500 ترپال، 800 کچن سیٹ، 800 گیلن پانی، 800 حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں اور یہ امدادی سامان اب تعلقہ حسین بخش مری کے مختار کار ساجد خاصخیلی کی نگرانی میں جھڈو روانہ کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ بارش کے دوران ضلع کے تعلقہ جھڈو، سندھڑی، کوٹ غلام محمد، حسین بخش مری سمیت دیگر تعلقوں میں ہزاروں برسات متاثرین نے سڑکوں کے کنارے بے یار و مددگار پناہ لے رکھی تھی اور انتظامیہ نے متاثرین کو امدادی سامان دینے کے بجائے گوداموں میں اسٹور کر لیا تھا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ضلع میں تعینات فوکل پرسن و صوبائی وزیر میر طارق تالپور کو بھی انتظامیہ نے امدادی سامان کے حوالے سے بے خبر رکھا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کا کہنا ہے کہ اس بار ضلع میں اتنی زیادہ بارشیں نہیں ہوئیں، اس کے بعد ہم نے تعلقہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے لیٹر لکھا، جس کے بعد ہم نے پی ڈی ایم اے اور این جی اوز کو خطوط لکھے اور ہمیں مختلف ذرائع سے کچھ سامان مہیا کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں