ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ کے پی کا دکی حملے میں مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس

 پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کی کانوں پر حملے کے نتیجے میں مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقتول مزدوروں کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِجمیل کی دعا کی۔

وزیر اعلیٰ کا  حملہ میں زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہتے مزدوروں کو قتل کرنا انتہائی سفاکانہ فعل ہے قتل میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں