ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں سے انکے قائد کی ملاقات کروائی جائے: خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماوں اور ان کے قائد سے ملاقات کروانی چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے، پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت تحریکِ انصاف کے رہنماوں اور ان کے قائد کی ملاقات کروا بھی دے تو بھی پی ٹی آئی احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتی ہے حکومت کو احتجاج کا عذر ختم کر دینا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں