ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عاطف اسلم کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

  کراچی: گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں رومانوی انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔

عاطف اسلم نے 15 اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور فیملی کی تصاویر بھی شیئر کیں جنھیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عاطف اسلم نے اپنی اور سارہ بھروانہ کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی ہے۔

اسی پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ کی یونیفارم میں ملبوس کالج کے زمانے کی تصویر بھی شامل کی، جس کے کیپشن میں عاطف نے لکھا کہ ’میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں، سالگرہ مبارک میری محبت‘۔

عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی۔ جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں