ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے تباہ کی، شاہد خاقان

 لاہور: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاور سیکٹر کی ریگولیشن انتہائی کمزور ہے۔معیشیت آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے تباہ کی، وعدہ خلافی ہوگی تو انویسٹر کیسے آئے گا؟۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاور سیکٹر کے مسائل،آئی پی پی ایشو اور حل کے حوالے سے انسٹیٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز پاکستان کے مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ماڈریٹر اور انرجی ایکسپرٹ طاہر بشارت چیمہ تھے۔

شاہد خاقان نے مزید کہا کہ معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 46 یا 42 ہزار میگاواٹ نہیں۔ آئی پی پیز 10 سال پہلے بھی یہی تھے لیکن مسئلہ نہیں تھا۔آئی پی پیز نے منافع کمایا لیکن زبردستی نہیں کمایا۔ خود مانتا ہوں آئی پی پیز میں کرپشن ہوئی۔ حکومت نے جو ٹیرف دیا وہی وصول کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں