ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب، نسوارکے کارخانے پر چھاپا، 217 کلو نسوار ضبط

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں حکام نے چھاپا مار کر غیر قانونی طور پر قائم نسوار کے کارخانے کو سیل کردیا اور بھاری مقدار میں نسوار ضبط کرلی۔عرب میڈیا کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے غیر قانونی طور پر قائم کارخانے پر چھاپا مارا، اس دوران 217 کلو نسوار ضبط کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران متعدد غیرملکیوں کو پکڑلیا گیا، ان افراد نے اپنی رہائش گاہ کو نسوار بنانیکا کارخانہ بنا رکھا تھا جب کہ وہاں نسوار کے علاوہ شیشہ فلیور بھی تیار کیے جارہے تھے۔حکام کے مطابق ضبط شدہ نسوار کو تلف کردیا گیا ہے اور غیر ملکیوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں