ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجوزہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی کے بجائے سینیٹ میں لانے پر غور

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی کے بجائے سینیٹ میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے معاملے پر حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی بجائے سینیٹ میں لائے جانے پر غور  شروع کردیا ہے۔

مجوزہ آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے معاملے پر حکومت نے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب 26ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی کی بجائے سینیٹ میں لائے جانے پر غور کیا جارہا ہے،  سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں