ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی بی 2 بمبار طیاروں کی یمن میں اسلحہ کے زیر زمین ذخائر پر بمباری

یمن میں اسلحہ کے ذخائر پر بمباری کرنے والے امریکی طیارے بی 2کی فائل فوٹو

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے یمن میں حوثی باغیوں کے اسلحہ کے زیر زمین ذخیروں پر بمباری کی ہے۔ فضائیہ کے بی2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے زیر زمین ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے والے 5 مقامات کوبالکل ٹھیک نشانہ بنایا، جس کا استعمال حوثیوں نے علاقے میں سویلین اور فوجی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا تھا۔ لائیڈ آسٹن کے مطابق حوثیوں نے ان ذخیروں کو زمین کے اندر گہرائی میں دفن کر رکھا تھا اور وہ اسے ہماری پہنچ سے دور رکھنا چاہتے تھے لیکن امریکا نے جدید صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مقامات کو نشانہ بنایا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں