ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک سینیٹر کا نمبر بند، دوسرے کا بیٹا لاپتا ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ تہذیب یافتہ معاشرے میں آئینی بل پاس کرانے کیلیے لوگوں کو لاپتا نہیں کیا جاتا، ایک سینیٹر کا نمبر بند، دوسرے کا بیٹا لاپتا ہے، بی این پی نے جن خدشات و تحفظات کا اظہار کیا تھا آج وہی ہوا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ نے کہا کہ سینیٹر قاسم رونجھو ڈائیلائسز کرانے گئے تھے، کل سے ان کا نمبر بند جا رہا ہے۔ آغا حسن بلوچ نے کہا کہ پارٹی سینیٹر نسیمہ احسان شاہ کا بیٹا بھی کل سے لاپتہ ہے، اسلام آباد میں لاجز میں چھاپہ مارا گیا، ساجد ترین کو ہراساں کیا گیا۔آغا حسن بلوچ نے کہا کہ آج بلوچستان میں فارم 47 والے اقتدار میں ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں، مسئلے کا حل طاقت کا استعمال نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے بلوچستان کے حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں