ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیت ضروری تھی، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے: شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں اچھی ٹیسٹ ٹیم بننے کیلیے اپنے گراؤنڈز کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہوں گے۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم میچ میں 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، ہم نے ہمیشہ نتیجہ خیز کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی ہے، ہم ایسی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو ہر جگہ نتیجہ نکال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سیریز اب ایک ایک سے برابر ہے، اب پنڈی جائیں گے، وہاں کی کنڈیشنز دیکھیں ،راولپنڈی میں ایسی وکٹ تیار کرنے کی کوشش کریں گے جس میں دونوں ٹیمیں 20 وکٹیں لے سکیں ،پاکستان کرکٹ کے لیے یہ جیت ضروری تھی، ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا، اس لیڈ نے ہماری مدد کی۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمیں ہر جگہ 20 وکٹیں لینی ہیں، ،ہم نے ملتان میں زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے ہیں، بنگلادیش کے خلاف سیمرز کو کھلایا، اس ٹیسٹ میں پلان تبدیل کیا اور اسپنرز کو آزمایا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں