ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیاروں میں بم کی جھوٹی اطلاع پر بھارت میں لڑکا گرفتار

طیارے میں بم رکھے جانے کے شرارت آمیز اطلاعات نے بھارتی حکومت کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے وزارتِ داخلہ، وزارتِ ہوابازی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ بم کی جھوٹی اطلاع دے کر مسائل پیدا کرنے والوں سے سختی سے نپٹا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ پرواز کے دوران کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نپٹنے کے لیے تعینات کیے جانے والے کمانڈوز (اسکائے مارشلز) کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

تین دن میں بارہ پروازوں میں بم رکھے جانے کی اطلاعات پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ کئی پروازیں کی ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔ اس کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع ہوا۔ اب ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کو تین پروازوں میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ جو لوگ بم کی جھوٹی اطلاع دے کر انتظامی اداروں کو پریشان کریں گے ان کے فضائی سفر پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں