ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ کا آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے ہنگامی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی

the approval of the amendment

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ہونے والا ہنگامی اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کسی  کارروائی کے بغیر کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوا، جس میں وفاقی وزرا، کابینہ اراکین شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق آج کے اجلاس کو بغیر کسی کارروائی کے صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور پھر امکان ہے کہ کل اسے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں