ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیابھر کےشہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود کے بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، باغوں کے شہر لاہور کا آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

شہر میں سموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں