ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرلز ا سپورٹس کارنیول :فٹ بال کا طلائی تمغہ آرمی پبلک اسکول نے جیت لیا

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک):گرلز ا سپورٹس کارنیول 2024میں فٹ بال کا گولڈمیڈل آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)ہمایوں روڈ راولپنڈی نے جیت لیا۔تعلیمی بورڈ مردان نے چاندی اور اسلام آباد ماڈل کالج (آئی سی جی) ایف سکس ٹو اسلام آباد نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے سنیئر جوائنٹ سیکرٹری ایجوکیشن و چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق کے ہمراہ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔فاتح ٹیم کو سونے کے تمغے اور 15000 روپے، سیکنڈ ٹیم کو چاندی کا تمغہ اور 10000روپے جبکہ تھرڈ ٹیم کو کانسی کا تمغہ اور 7000 روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم، فیڈرل بورڈ اور ایف ڈی ای کے اشتراک سے منعقدہ گرلز ا سپورٹس کارنیول میں ملک سے 4000 سے زائد طالبات نے حصہ لیا، اس کا مقصد ا سکول سپورٹس کی بحالی اور بچیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں