ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوناکشی سنہا کا پہلا کروا چوتھ : مہنگے ترین منگل سوتر نے مداحوں کو حیران کردیا

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنی پہلی کروا چوتھ شاندار انداز میں منائی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے اس خاص موقع کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لال ساڑھی اور 13.6 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی BVLGARI منگل سوتر پہنے دکھائی دیں۔

سوناکشی نے اپنے شوہر کے لیے جذباتی پیغام بھی لکھا، “آج اور ہمیشہ تمہاری لمبی عمر کی دعا کرتی ہوں، میرے شوہر ظہیر اقبال۔ میرا BVLGARI منگل سوتر ہماری محبت اور وابستگی کا دائمی نشان ہے۔”

سوناکشی نے اس موقع پر لال ساڑھی کے ساتھ سادہ اور روایتی میک اپ کیا، جس میں کالا آئی لائنر، ہلکی گلابی لپسٹک، اور سرخ بندی شامل تھی۔ انہوں نے روایتی انداز میں مانگ میں سندور بھی لگایا۔

سوناکشی کے پہنے ہوئے منگل سوتر کی قیمت 13.6 لاکھ روپے ہے، جو 18 قیراط روز گولڈ، اونکس انسرٹس، اور ہیرے کی خوبصورت ڈیزائننگ سے بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں