ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ججز تقرری کیلئے نامزدگی پر ایم کیو ایم میں اختلافات

not recognized

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ججز کی تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں نامزدگی کے معاملے پرایم کیو ایم (پاکستان) میں اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے نام پر اختلافات سامنے آگئے۔

ابتدا میں ججز تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم اچانک سے نام تبدیل کردیا گیا۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن کے بجائے رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماوں سے اس نام پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

 یاد رہے کہ چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں