ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنا افسوسناک ہے: طاہر اشرفی

لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنا افسوسناک ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے کی شق عوام کیلئے نوید ہے، امید ہے کہ آئینی ترمیم سے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند عرصے میں پاکستان کو بہت کامیابیاں ملی ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، سعودی کے اعلی سطح کے وفد نے پاکستان کا مفید دورہ کیا، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک دروازہ ہے، دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، امت مسلمہ کا ہر فرد فلسطین کی صورتحال پر غمزدہ ہے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس نے فلسطین پر کانفرنس منعقد کی، پی ٹی آئی کا فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کو فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنے پر جواب دینا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں