ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر تے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے مجاز افسر کو طلب کیااورکچھ دیرکے کے لیے وقفہ کیاگیااس دوران اسٹیٹ کونسل پیش ہوئے اور انھوں نے عدالت کوبتایاکہ ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا ایک دن میں تین دفعہ چیک اپ کرتا ہے، 15اکتوبر کو پمز کا میڈیکل بورڈ کیا اس نے بھی چیک کیا، عدالت نے استفسار کیا اگر ڈاکٹر فیصل طبی معائنہ کرلیں تو اس میں آخر حرج کیا ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں