ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت و پولیس ناکام ،اہل کراچی ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ہیں،منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ڈاکوئوںکی فائرنگ کا نشانہ بننے والے فرحان خان کے بھائی فیصل خان سے ملاقات و تعزیت کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ڈاکوئوںکی فائرنگ کا نشانہ بننے والے فرحان خان کے بھائی فیصل خان سے ملاقات و تعزیت کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گزشتہ شب مسلح ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوئوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے فرحان خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ فرحان گلشن معمار سے سرجانی جاتے ہوئے مسلح ڈاکوئوں کا شکار ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد قاسم سرجانی ٹائون سیکٹر 7Dمیں ادا کی گئی ، منعم ظفر خان نے مقتول فرحان کے بھائی فیصل خان اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی ، ان کے ہمراہ سٹی کونسل کے رکن قاضی صدر الدین ، سیکرٹری ضلع شمالی شکیل احمد اور آصف محفوظ بھی موجود تھے ۔ واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکوئوںکے ہاتھوں قتل اور لوٹ مار ، مسلح ڈاکوئوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں سندھ حکومت ، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کراچی پولیس چیف کراچی میں جرائم میں 50فیصد کمی کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے ۔محکمہ پولیس کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ رواں برس 44ہزار سے زاید ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتیں ہوئیں اور مزاحمت پر100 سے زایدشہری اپنی جان گنوابیٹھے ،شہر میں ایک بار پھر سے اسٹریٹ کرائمز ، مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ، شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں ، محکمہ داخلہ اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے اور عوام کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں