ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات

قازان: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے روس کے شہر قازان میں برکس میں مملکت کی شرکت کے موقع پر مغربی کنارے میں حکمرانی کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس سے ملاقات کی، یہ ملاقات برکس پلس کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر کی گئی۔

ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والے اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں