ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپور خاص، تھانے کے قریب عمارت میں رقص کی محفل

میرپورخا ص(مانیٹرنگ ڈیسک)میرپورخاص میں رقص کی محفل میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رقص کی محفل کی وائرل ویڈیو میں مسلح افراد کو جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ویڈیو چھ روز قبل مہران تھانے کی حدود ذیشان ٹاؤن میں ایک تقریب کی ہے، جس عمارت کی چھت پر ساری رات فائرنگ ہوتی رہی ،وہ مہران تھانے کے برابر میں ہی واقع ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی میرپورخاص شبیر سیٹھار کا مؤقف ہے کہ واقعہ ان کے علم میں نہیں ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں