ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے جلد پاکستانی وفد امریکا جائے گا،  وزارت خارجہ

اسلام آباد: وزرات خارجہ کے نمائندےکا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے حکومت  نے سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز ،سینیٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز سمیت ڈاکٹرز پر مشتمل وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے پاکستان نے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے نمائندے نے کہاکہ   اسلام آباد ہائیکورٹ میں کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے سماعت کی ، جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد امریکابھیجنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عدالت نے پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ کی تجویز پر استفسار کیا تھا کہ جواب کب تک آجائے گا، جس پر کہا گیا ہے کہ بہت جلد آنے کا امکان ہے،وفد کے ہمراہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی ہمراہ جائیں گی،عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں