ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اختر مینگل کیخلاف ایف آئی آر فسطائیت کی بدترین مثال ہے، جے یو آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علما اسلام (ف) نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فسطائیت کی بدترین مثال قرار دے دیا۔جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ انتقام کی بنیاد پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی ہمیشہ مذمت کی اور ا?ئندہ بھی کرتے رہیں گے، سیاسی انتقام پر مقدمات کی روایت ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حکومتوں کوجمہوریت اور مارشل لا میں کچھ تو فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، جمہوری حکومتیں ہی سیاسی قائدین کی کردار کشی پر اتر آئیں تو کسی اور سے کیا گلہ کیا جائے؟جمعیت علما اسلام نے اختر مینگل پر درج مقدمات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جمہوری قدروں کو برقرار رکھا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں