ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدل و انصاف کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا، فیصل کنڈی

پشاور (صباح نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدل اور انصاف کا نظام ٹھیک ہوئے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ پشاور میں گورنر کے پی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو 50 سال بعد انصاف ملا، میں کہتا ہوں اگر ذمہ دار ادارے اپنا اپنا کردار ادا کریں تو سب ٹھیک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ19 ویں ترمیم غلط ہوئی ہم قبول کرتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی پختونخوا پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے پی کے وزیراعلی ہیں، امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، کل پشاور میںآگ لگی آج تک اس پر قابو نہیں پایا جاسکا کیونکہ ساری مشینری وہ احتجاج میں استعمال کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں