ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسین آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں آتشی مادہ برآمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے حسین آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں آتشی مادہ برآمد کرلیا گیا،ایس ایچ او انسپکٹر محمد ہاشم بروہی کی گدو ناکہ کے قریب کامیاب کارروائی، پولیس کارروائی خفیہ انفارمیشن پر عمل میں لاتے ہوئے بھاری مقدار میں آتشی سامان پولیس تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ملزم گوندا کمار کو گرفتار کرلیا گیا، حسین آباد پولیس کی کارروائی میں 1,419 پیکٹ پٹاخے، 112 پیکٹ آتشی انار اور سپلائی کیلیے استعمال ہونے والی سوزوکی پولیس تحویل میں لے لی گئی ،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے برآمد آتشی مادہ مختلف مقامات پر سپلائی کرنے کے انکشافات کیے ،حسین آباد پولیس نے آتشی سامان قبضے میں لیکر مقدمہ کرائم نمبر 195/2024 زیر دفعہ 285,286 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں