ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانچسٹر: مشکوک خط ملنے پر مسجد کو بند کر دیا گیا

مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرسیٹوچ میں واقع مسجد بلال کو مشکوک خط موصول ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ پریسٹویچ کی بلال مسجد کو بڑا کیمیائی انتباہ موصول ہوا۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے تعلق ہے یا نہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

دوسری جانب رواں ماہ برطانیہ میں مسجد جلانے کی دھمکی آمیز پوسٹ پر 43 سالہ شخص کو مذہبی منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں