ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ کا بشری بی بی کی پشاور موجودگی پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے: بیرسٹر سیف

Sealing of KP House illegal

پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کا بشری بی بی کی پشاور موجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نااہل لیگ کا خیال ہے بشری بی بی نوازشریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں، نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں بشری بی بی نے ڈیل نہیں کی، بشری بی بی پاکستان کی شہری ہیں اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں، بشری بی بی نے بہادری کے ساتھ 9 ماہ قید کاٹی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کے ایماء پر خواتین سے کیا جانے والا سلوک سب کے سامنے ہے، مریم نواز کو ایک دن اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں