ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیری کرسٹن سے معاہدہ نہیں توڑا ،انہوں نے ختم کیا، چیئرمین پی سی بی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے گیری کرسٹن سے معاہدہ نہیں توڑا بلکہ انہوں نے ختم کیا۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 15 دسمبر تک اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائے گا اور بھارت کے معاملے میں اللہ بہتر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کے چنائومیں دخل اندازی نہیں کرتا اور ہم نے گیری کرسٹن سے معاہدہ نہیں توڑا بلکہ انہوں نے ختم کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ عاقب جاوید کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،5 سے 7 لوگوں سے کوچنگ کے حوالے سے بات چل رہی ہے، ہمارے پاس کئی عہدے خالی ہیں ان پر بندے رکھنے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں