ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل بھاری نقصان اٹھانے کے بعد لبنان میں جنگ بندی پر تیار 

تل ابیب: لبنان میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد اسرائیل جنگ بندی پر تیار ہوگیا اور معاہدے کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سیکیورٹی حکام اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ لبنان میں جنگ بندی کا وقت اب آچکا ہے۔

بنجمن نیتن یاہو کی زیر صدارت اعلی اسرائیلی حکام کا اجلاس ہوا جس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ لبنان میں لڑائی کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے نیتن یاہو کو لبنان میں بڑھتے ہوئے جانی و مالی نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت کو ختم کرنے کے بعد اب لبنان میں ٹھہرنے میں مزید نقصان ہی ہوگا۔نیتن یاہو نے سیکیورٹی حکام کے اس مقف کو قبول کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں