ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

بیروت: حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

اسرائیل اور حزب اللہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف فضائی حملے کر رہے ہیں۔ حزب اللہ کو اس وقت ایک اہم دھچکا لگا جب اس کے سابق رہنما حسن نصر اللہ کو ستمبر میں اسرائیل نے شہید کر دیا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اپنے جنگی منصوبے کو اپنے قائم کردہ سیاسی ڈھانچے کے اندر جاری رکھیں گے، اور ہم جنگ کے راستے پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے مزاحمت کرنا اور دفاعی اقدامات کرنا بہتر ہے اس سے کہ اسرائیل ہم پر غیر متوقع طور پر حملہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی اور پوری طاقت، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

حزب اللہ کے نئے سربراہ نے کہا کہ ہم کسی کی ایما پر لڑائی نہیں کررہے اور کوئی ذاتی مفاد بھی نہیں ہے، ہم اپنے مقصد کے لیے لڑتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں