ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم سکسز ٹورنامنٹ کیلئے ہانگ کانگ روانہ

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان فہیم اشرف کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے ہانگ کانگ کیلئے روانہ ہوگئی۔ٹیم میں آصف علی، عامر یامین، دانش عزیز، حسین طلعت، شہاب خان اور محمد اخلاق شامل ہیں۔ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کل سے 3 نومبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں شریک 12ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم پول سی میں بھارت اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے۔ کل پاکستان ٹیم پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ بھارت سے کھیلے گی، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، کوارٹر فائنل 2 نومبر کو جبکہ سیمی فائنل اور فائنل 3 نومبر کو ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں