ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ نے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا، آئی ایس پی آر

Multinational

 راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے پیٹرولنگ کرتے ہوئے  خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کوسمندر میں ڈوبنے سے  بچا لیا۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ پر تھی کہ ایرانی ماہی گیر کشتی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی، جس پر پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے ایرانی ماہی گیروں کو طبی امداد دی اور عملے نے تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت بھی کی۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی کشتی اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر تھی، ایرانی کشتی نے ایک رکن کے شدید زخمی ہونے اور انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی تھی، تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیں، امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کیلیے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں