ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: پٹریوں کی صفائی میں مصروف خواتین سمیت 4 مزدور  ٹرین  کی زد میں آکرہلاک

نئی دہلی:  بھارت میں  ٹرین کی پٹریوں کی صفائی میں مصروف 2خواتین سمیت 4  مزدور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک  ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے  ریاست کیرالہ کے ضلع پالکڑ میں پیش آیا، تیز رفتار ٹرین ایکسپریس نے صفائی میں مصروف 4 مزدوروں کو کچل ڈالا، انتظامیہ نے ٹرین کو گرین سگنل دیا تھا جبکہ ٹرین کی پٹری پر اس وقت 4 مزدور اپنی ذمہ داری نبھا رہے تھے کہ اچانک سے ٹرین آگئی اور وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  3 مزدوروں کی لاشوں کو جائے وقوعہ سے برآمد کیا گیا ہے جبکہ چوتھے افراد کی تلاش جاری ہے جس کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ شدید اس نے بھرتھ پوزا دریا میں چھلانگ لگا ہو۔

پولیس کے مطابق مزدوروں کا تعلق ریاست تامل ناڈو سے ہے اور ہوسکتا ہے کہ مزدوروں نے قریب آتی ٹرین کو نہیں دیکھا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، لیکن واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں