ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات میں سہ فریقی انڈر 19 ٹرافی سیریز کے شیڈول میں ردوبدل

Changes in the schedule

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی سہ فریقی انڈر 19 ٹرافی سیریز کے شیڈول میں رد و بدل کردیا گیا۔

سہ فریقی انڈر 19 ٹرافی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گے، تمام میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 13 نومبر کو یو اے ای اور 15 نومبر کو افغانستان سے پہلا لیگ میچ کھیلے گی،

نئے شیڈول کے مطابق یو اے ای اور افغانستان انڈر 19 ٹیموں کا پہلا میچ اب 17 کے بجائے 18 نومبر کو ہوگا جبکہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کا دوسرا میچ 19 کے بجائے 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

نئے شیڈول کے مطابق یو اے ای اور پاکستان کا دوسرا میچ 23 کے بجائے 22 نومبر کو جبکہ افغانستان اور یو اے ای کا میچ 21 کے بجائے 24 نومبر کو ہوگا، یہ ایونٹ کا آخری لیگ میچ ہوگا۔

آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ایونٹ کا فائنل 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں