ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں،  بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں

investigation complete

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے  مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ انصاف تو یہاں ہے ہی نہیں۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصف کئی ماہ سے ناانصافیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں صرف عمران خان اور مجھے ہی ناانصافی سے سزا دی گئی ہے۔ انصاف تو یہاں ہے ہی نہیں ، میں انصاف کے لیے نہیں آئی۔

سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ میرا سامان گاڑی میں موجود ہے، جب آپ کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، ہمارے وکلا اور دیگر سب وکلا صرف وقت کا ضیاع ہی کرتے ہیں۔ اندر جو بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی۔ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں