ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

   قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں اضافہ نہیں کمی ہوئی، رانا ثنا

terrorists

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا  ہے کہ ماضی میں فوجی سربراہان 11 سال اور پھر چھ، چھ سال تک عہدوں پر رہے،  قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوئی ہے، اس میں اضافہ نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ اس بل کو ان کے خلاف استعمال کیا جائے گا تو اس میں کوئی حقیقت نہیں، اگر اپوزیشن کو حکومت کی قانون سازی کی اتفاق نہیں تھا تو وہ آج اپنی ترامیم پیش کرتے، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو اگر آج ہونے والی قانون سازی پر اعتراض ہے تو یہ ان کا حق ہے اور ان کے اختلاف رائے کا ہم احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے  مزیدکہا کہ  اپوزیشن اگر اسپیکر کی بات سنتے تو انہیں ایوان میں بات کرنے کا پورا پورا موقع دیا جاتا، لیکن ان لوگوں نے ہنگامہ اور شور شرابہ شروع کردیا،یہ لوگ الیکشن ہارنے کے باوجود 4 سال تک اقتدار میں رہے۔

مشیر کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے جبکہ بلوچستان میں بھی ایسی ہی صورت حال ہےاس لیے یہ قانون سازی وقت کی ضرورت ہے، بہت جلد ملک کے حالات بہتر ہوجائینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں