ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی عدالت نے 3 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت سنادی گئی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی عدالت نے ملک میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے مجرموں کی شہریت کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ان 4 میں سے 3 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020 میں ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں سہولت کاری کی تھی اور قتل کی کارروائی میں استعمال ہونے والے آلات کی نقل و حرکت میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد کی تھی۔خیال رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کو نومبر 2020 میں تہران میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔محسن فخری زادے ایران کی وزارتِ دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے، ان کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں