ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو سوا کھرب سے زائد میں خریدنے کی پیشکش

بیرون ملک موجود پاکستانی گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو 125 ارب روپے میں خریدنے کی پیشکش کر دی۔

پی آئی اے کو 125 ارب روپے سے زائد میں خریدنے کے لیے النہانگ گروپ نے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ای میل ارسال کر دی۔

گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی۔

نجکاری کے حوالے سے گروپ نے پی آئی اے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، مرحلہ وار تنخواہوں میں 30 سے 100 فیصد اضافے کی پیشکش بھی کی ہے۔ قومی ائیر لائن کے لئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

پیشکش میں قومی ائیر لائن کو دیگر ائیر لائنز کے لئے انجینئرنگ اور مینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں