ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

ایڈیلیڈ :دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مکمل 50 اوورز نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

 پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3 ، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے 27 اوورز میں کھیل مکمل کرلیا،صائم ایوب نے 71 گیندوں پر 82 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق 64 اور بابراعظم 15رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا  نے حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں