ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈبلیو ٹی اے فائنلز، باربورا کریجیکووا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں

ریاض (اسپورٹس ڈیسک) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس اسٹار باربورا کریجیکووان اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں پرپل گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ 28 سالہ جمہوریہ چیک کی ٹینس ا سٹار باربورا کریجیکووا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے اورنج گروپ کے دوسرے میچ میں امریکی حریف کھلاڑی کوکو گف کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے باہر ہوگئیں۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ سعود یونیورسٹی انڈور ایرینا میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں 28 سالہ جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹار باربورا کریجیکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی کوکوگف کو اسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں