ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زاہد خان کا عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد، ن لیگ میں شمولیت کافیصلہ

Awami National Party is a good thing

دیر: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق زاہد خا ن کا کہناتھا کہ کل میرے حلقے دیر میں میری رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن ہوگا جس میں اے این پی چھوڑنے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اور رہنما ن لیگ امیر مقام کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گا ۔

یاد رہے کہ زاہد خان نے کئی ماہ سے پورٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ۔

 گفتگو میں زاہد خان کا کہناتھا کہ خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت سے ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، میرے ساتھ خاندان اور ورکرز بھی ن لیگ میں شامل ہوں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں