ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کوئٹہ: کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پولیس اور حساس ادارون نے خفیہ معلومات پر ٹارگٹڈ آپریش کیا جس کے نتیجے میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خودکش حملے کا مسٹر مائنڈ وندر سے اور دیگر مقامات سے 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے 2 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا، حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسز اور غیرملکیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں