ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کٹھ پتلی مسلط کرنے والوں  کی سروس 5 سال کی ہوگئی، شعیب شاہین

راولپنڈی : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے رہنما شعیب شاہین  کاکہناہے کہ کٹھ پتلی مسلط کرنے والوں کی سروس 5 سال ہوگئی ہے، ہمارے ملک کے کٹھ پتلی جیکٹیں پہن کر جنیوا میں پھر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  کٹھ پتلی حکومت کے نمائندے بدمعاشی اور چوری کا پیسہ لے کر باہر سیر کر رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے فارم 47 کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت کو عوام پر مسلط کرکے مینڈیٹ چوری کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جیل انتظامیہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے،اعظم سواتی کے فیصلے پر اگر قاضی فائز عیسیٰ کو اپنے فیصلے پر کوئی ندامت ہے تو معافی مانگ لیں، قوم معاف کردے گی، لیکن حقائق قوم کے سامنے رکھیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  ملک کا دیوالیہ ہوتا جارہاہے، لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں